کرغز پارلیمنٹ نے چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے معاہدے کی منظوری دے دی

بشکیک (نیشنل ٹائمز)کرغزستان کی پارلیمنٹ نے چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے منصوبے کی مشترکہ ترقی میں تعاون کو فروغ دینے کا بل منظورکرلیا ہے۔”چینی حکومت، کرغزستان کی کابینہ اور ازبکستان حکومت کے درمیان چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے منصوبے کے مشترکہ فروغ میں تعاون سے متعلق معاہدے کی توثیق ” کا بل نائب وزیربرائے ٹرانسپورٹ ومواصلات یارسبیک باریف نے پیش کیا۔نائب وزیر نے کہا کہ اس بل کی منظوری سے چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے کی تعمیر کے منصوبے پر عملی طور پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیا ریلوے کوریڈوریوریشین براعظمی رابطے کی جنوبی شاخ کی حیثیت سے جنوب مشرقی، مغربی ایشیا اور مشرق وسطی کی منڈیوں تک رسائی فراہم کرے گا۔باریف نے کہاکہ اس ریل روٹ سے چین سے کرغزستان کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیا اور مشرق وسطی کے ممالک بشمول ترکی اور اس سے آگے یورپی یونین تک سامان کی ترسیل یقینی ہوجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے کارگو ترسیل کے فاصلے اور وقت میں کمی سے بین الاقوامی ٹرانزٹ ٹرانسپورٹیشن مارکیٹ میں مسابقت یقینی ہوگی۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر