اٹلی میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 17ہلاک، 60 تارکین لاپتہ

روم(نیشنل ٹائمز) اٹلی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی دو کشتیوں کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر قانونی تارکین سے بھری کشتیاں جنوبی ساحلی پٹی پر ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد غیر ملکی تارکین لاپتہ ہوگئے۔سمندر میں موجود جرمنی کے ایک امدادی گروپ نے 51 افراد کو ریسکیو کر کے ساحل پر پہنچایا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،مہاجرین پر نظر رکھنے والے ادارے اور یونیسف کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کشتیوں میں ایرانی، شامی، بنگلادیشی ، پاکستانی، اور مصری شہری سوار تھے۔لاپتہ تارکین کی تلاش کے لیے اٹلی کی کوسٹ گارڈ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وقت زیادہ گزر جانے کی وجہ سے اب بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر