غزہ(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج کے حملے میں عید الاضحی کے روز بھی 40فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 37337تک پہنچ گئی۔عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ فلسطینی بچے اور عورتیں شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ تعداد کل تعداد کا دو تہائی ہو سکتی ہے۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 85229 ہے۔
عید الاضحی کے پہلے روزاسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 40فلسطینی شہید



