عید الاضحی پر ملک بھر میں 500 ارب روپے سے زائد مالیت کے 68 لاکھ جانور قربان

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاکستان بھر میں رواں سال 500 ارب روپے مالیت کے 68 لاکھ سے زائد مویشی اللہ کی راہ میں قربان کیے گئے ہیں۔پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحی کے تین دنوں میں ملک بھر میں 29 لاکھ گائے، 33 لاکھ بکرے جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑیں اور دنبے قربان کیے گئے ہیں۔آغا سیدین رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 98 ہزار اونٹوں کی بھی اللہ کی راہ میں قربانی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 65 ہزار کے لگ بھگ بھینسے بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے ذبح کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق قربانی کے جانوروں کی مالیت 500 ارب روپے سے زائد تھی جن کی کھالوں کی مالیت کا تقریبا 8.5 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سخت گرمی اور غیرمناسب ہینڈلنگ سے 40 فیصد کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے، عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں سے لیدر انڈسٹری کی 20 فیصد طلب پوری ہوتی ہے، رواں سال ملنے والی کھالیں 20 فیصد سے بھی کم طلب پوری کریں گی۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر