افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی اور ڈرون حملوں کی ویڈیو کلپس جاری کردیں۔وزارت اطلاعات کے مطابق درست نشانے کے ساتھ کئے گئے حملوں میں دو مختلف مقامات پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے کیمپ مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے۔یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں فتنہ الہندوستان و خوارج کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاکوزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ ڈرونز اور طیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور کیمپوں میں ذخیرہ کیا گیا بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔وزارت اطلاعات کے مطابق کیمپوں اور پناہ گاہوں پر کی گئی ٹارگٹڈ اور جامع فضائی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر