نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) افغان طالبان ریجیم کے نام نہاد وزیر برائے سرحدات کی جانب سے نورستان میں جاری لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کیے جانے پر وزارتِ اطلاعات و نشریات نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا افغان طالبان اور ان کے ترجمانوں کا سفید جھوٹ ہے، بے بنیاد الزامات کا مقصد افغانستان میں جاری اندرونی بغاوت، ظلم اور عدم استحکام سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ  افغان طالبان کی موجودہ حکومت غیر نمائندہ ہے اور افغان عوام پر بزورِ طاقت مسلط کی گئی ہے۔

وزارتِ اطلاعات نے افغان حکومت کے بیانات کو اپنی اندرونی ناکامیوں اور مایوسی کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چند افغان رہنما مبینہ طور پر پیسوں کے لالچ میں ’ہندوتوا‘ کے عزائم کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

حکام  کا کہنا تھا  کہ دہشتگردوں کی سرپرستی اور سہولت کاری افغان طالبان کا غیر اسلامی عمل ہے، جبکہ پیسوں کی خاطر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی پالیسی افغان طالبان کو خود تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ افغان طالبان ریجیم کا ’’کرائے کے ایجنٹوں‘‘ والا طرزِ عمل افغانستان کو تباہی کے راستے پر لے جا رہا ہے اور یہ طرزِ عمل عزت و وقار سے مکمل طور پر عاری ہے۔ 



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر