اوٹاوا(نیشنل ٹائمز)کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنے کا کہنا ہے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا، ہم نے بھارت سے تحقیقات میں تعاون حاصل کیا۔
نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے سکیورٹی تعاون لازمی ہے تاہم وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ کینیڈا میں بھارت سے منسلک کوئی جرم دوبارہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی ایجنٹوں نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا ہے، اس معاملے پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان کافی محاذ آرائی سامنے آئی تھی۔
مارک کارنے کی طرف سے پہلی مرتبہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر بات چیت کی گئی ہے۔



