اس سال 18لاکھ سے زیادہ افراد نے حج ادا کیا، سعودی شماریات اتھارٹی

ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے کہ اس سال حجاج کرام کی کل تعداد 18لاکھ 33ہزار 164رہی ہے۔ ان میں سے 16لاکھ 11ہزار 310عازمین حج دنیا بھر کے ملکوں سے حج کرنے آئے تھے۔ ملکی حجاج کرام کی تعداد 2لاکھ 21ہزار 854رہی۔

ان ملکی حجاج میں سعودی شہری اور سعودی رہائشی دونوں طرح کے افراد شامل ہیں۔اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق اندرون و بیرون ملک مقیم عازمین حج کی مجموعی تعداد میں سے مرد عازمین حج کی تعداد 9لاکھ 58ہزار 137رہی اور خواتین کی تعداد 8لاکھ 75ہزار 27رہی۔مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین حج میں سے عرب ملکوں سے آنے والے عازمین کا تناسب 22.3فیصد رہا۔ ایشیائی ممالک سے 63.3فیصد، افریقی ملکوں سے 22.3فیصد اور یورپی، شمالی و جنوبی امریکہ و آسٹریلیا سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد 3.2فیصد تھی۔مملکت سے باہر سے آنے والے عازمین حج میں سے 15لاکھ 46ہزار345ایئرپورٹس کے ذریعے پہنچے، 60ہزار 251حجاج کرام بری راستوں اور 4 ہزار 714حجاج کرام بحری پورٹس سے سعودی عرب داخل ہوئے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر