افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری، صورتحال کے باعث لوگوں کو ناقابل برداشت تکالیف کا سامنا

کابل(نیشنل ٹائمز)افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔ سال 2021میں افغان طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد سے افغانستان بدترین انسانی بحران کا شکار ہوا ہے۔افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کے باعث لوگوں کو ناقابل برداشت تکالیف کا سامنا ہے اور معاشی و انسانی بحران نے حالات کو مزید گمبھیر بنا دیا ہے،اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد طالبان نے بنیادی انسانی حقوق کو نظر انداز کرتے ہوئے خواتین کے لئے زندگی اجیرن کر دی ہے۔افغان طالبان نے عوام کو اپنا تابع بنانے کیلئے کھلے عام تشدد کا ارتکاب کر کے خوف و وہراس پھیلایا حال ہی میں طالبان کی جانب سے شمالی افغانستان میں 14خواتین سمیت 63سے زائد افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے ان افراد پر ہم جنس پرستی، زنا اور دیگر غیر اخلاقی تعلقات جیسے جرائم کا مرتکب ٹھہرایا گیا۔سال 2021کے بعد اقتدار میں آنے کے بعد تنگ ذہن طالبان نے عوام کے اتنے بڑے گروہ کو سرعام کوڑے مارے ، طالبان نے ملک بھر کے کھیلوں کے میدانوں میں سیکڑوں مردوں اور خواتین کو سرعام کوڑے مارے، طالبان کی جانب سے کم از کم پانچ افغانوں کو بھی گولی ماری گئی، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی گروپوں نے طالبان کے دور حکومت میں عدالتی جسمانی سزاوں اور سرعام پھانسیوں کی شدید مذمت کی ،اقوام متحدہ نے اس بارے میں کہا کہ طالبان کی جانب سے ایسی سزائیں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت ممنوع ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی سزائیں دینا فوری طور پر بند کی جائیں۔طالبان کی جانب سے بین الاقوامی تنقید کو نظر انداز کیا گیا اس سے قبل بھی افغان طالبان کی جانب سے تعلیمی مراکز میں لڑکیوں پر پابندی لگا دی گئی جو سنگین خطرے کی گھنٹی ہے ۔تعلیم کے علاوہ طالبان کے قبضے کے بعد افغان خواتین بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں ،بین الاقوامی حقوق کی تنظیموں نے مسلسل انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تنقید اور شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر