سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

مدینہ منورہ /دبئی/تہران/ لندن (نیشنل ٹائمز) سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں اتوار کے روز عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ مسجد نبوی ؐمیں نماز عید کا روح پرور اجتماع ہوا، لاکھوں کی تعداد میں فرزند اسلام نے مسجدنبویؐ میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی۔حجاج کرام و شہریوں نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی، ایران اور عراق میں بھی عید الاضحی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔دوسری جانب پاکستان سمیت بھارت اور عمان میں عید الاضحی(آج) پیر کو منائی جارہی ہے، امریکا،کینیڈا میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی، مسلم کمیونٹی کے بعض افراد نے اتوار کو جبکہ بعض افراد (آج) عید منائیں گے۔ ادھر پاکستان میں بوہرہ برادری نے بھی اتوار کے روز عیدالاضحی منائی۔ کراچی میں صدر کی طاہری مسجد میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی جبکہ پشاور میں افغان باشندوں نے بھی عید الاضحی منا ئی پشاور کے علاقے تاج آباد میں عید کی نماز ادا کی گئی، نماز عید میں بڑی تعداد میں افغان باشندے شریک ہوئے اور سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر