سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعاون پرتبادلہ خیال

ریاض (نیشنل ٹائمز)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب علی باقری کنی سے ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعاون کے پہلوں اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل شہزادہ فیصل بن فرحان نے روس کے شہر نیگنی نوگوروڈ میں برکس وزارتی کمیونیکیشن سیشن میں برکس گروپ میں شامل ہونے کیلئے مدعو ملک کے طور پر مملکت کی شرکت کے موقع پر اپنے ہم منصب علی باقری سے ملاقات کی تھی ۔ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر غزہ کی پٹی اور شہر رفح میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر گفت و شنید کی گئی۔قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ علی باقری کنی نے تصدیق کی کہ سعودی ایران تعلقات صحیح راستے پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ملک نے سعودی عرب کے ساتھ جامع تعاون کے لیے “سنجیدہ اقدامات” کیے ہیں، ایران اور سعودی عرب کی جانب سے موجودہ نازک اور حساس حالات میں ایک مستحکم خطہ تشکیل دینے کی سنجیدہ خواہش موجود ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر