تاجروں نے وفاقی بجٹ کو سخت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) ملک بھر کے تاجروں نے بجٹ 2024-25 کو سخت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ عوام اور تاجر دوست نہیں ہے، بہت سی چیزیں اب تک واضح نہیں ہیں، نئے ٹیکسز لگائے گئے اس کا بوجھ ہم سب پر پڑے گا۔ افتخار احمد نے کہا کہ ایکسپورٹرز پر ایک فیصد فائنل ٹیکس ختم کرنے سے ایکسپورٹ کم ہوگی، ایف بی آر کو ایکسپورٹرز کو ہراساں کرنے کا مزید موقع مل جائے گا۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، زمیندار، صنعتکار، دکاندار مشکل میں ہے، 12970 ارب آئیں گے کہاں سے، ٹیکس ریٹ 35 سے 45 فیصد کرنے کو بھی مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانا انتہا کا ظلم ہے، بجٹ میں حکومتی اخراجات کم کرنے کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔اجمل بلوچ نے کہا کہ چمڑے کے کاروبار پر 18 فیصد سیلز ٹیکس سے جوتا مہنگا ہوگا، سیلز ٹیکس بڑھانے سے عام آدمی کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی۔تاجر رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کراچی آج بھی سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرتا ہے، کراچی کی ایک مارکیٹ پورے لاہور سے زیادہ ٹیکس دیتی ہے، ٹیکس بڑھانا مسئلہ نہیں لیکن صرف کراچی تو ٹیکس نہیں دے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر