مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے پر امن حل سے جڑا ہوا ہے، عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے،بھارت کے غیر قانونی اقدامات کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے،پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یوم استحصال کشمیر پر پیغام میں کہا کہ مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا، مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے سب سے بنیادی اور دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے، خطے میں پائیدار امن، طاقت کے استعمال یا یکطرفہ اقدامات سے ممکن نہیں، خطے میں امن تنازع کے منصفانہ اور پرامن حل سے ہی ممکن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری محض تشویش کے اظہار تک محدود نہ رہے، دنیا کو تنازع کے منصفانہ اور دیرپا حل کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا، جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ اور پر امن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر