پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مودی کے کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے 7 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جا رہا ہے۔

پانچ اگست پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر ’’یومِ استحصال کشمیر‘‘منایا جاتا ہے، یہ دن 2019ء میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کی یاد دلاتا ہے۔

پانچ اگست 2019ء بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق پر ایک اور شب خون مارا، آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-اے کو ختم کر کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کردی، فیصلے کے تحت ریاست کو دو وفاقی اکائیوں، جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر کے سخت پاندیوں کا نفاذ کیا گیا۔

آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین، الگ جھنڈا اور داخلی معاملات میں خصوصی اختیارات حاصل تھے جبکہ آرٹیکل 35-اے مقامی آبادی کو خصوصی حقوق فراہم کرتا تھا۔

فیصلے کیخلاف ہونے والے عوامی احتجاج کو کچلنے کیلئے پانچ اگست 2019 کے فیصلے کے فوراً بعد مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں پر مظالم بڑھا دیئے گئے، مواصلاتی نظام معطل اور ہزاروں اضافی فوجی تعینات کئے گئے، متعدد کشمیری سیاسی رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پاکستان نے بھارتی اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے احتجاجاً سفارتی تعلقات محدود کر دیئے اور تمام عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے اقدامات اٹھائے، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہر سال پانچ اگست کو یومِ استحصال کشمیر مناتا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر