غزہ (نیشنل ٹائمز) حماس نے غزہ جنگ بندی کے امریکی روڈ میپ کیلئے تین شرائط عائد کردیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے مشترکہ وفد نے قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات میں غزہ جنگ بندی کیلئے امریکی روڈ میپ کو تسلیم کرنے کیلئے اپنی شرائط تحریری طور پر پیش کردیں۔حماس نے اپنی پہلی شرط میں کہا ہے کہ روڈ میپ کی منظوری کیلئے تمام اسرائیلی فوجی اپنی سرحدوں پر واپس جائیں، دوسرا جنگ بندی مستقل بنیادوں پر ہوگی جبکہ تیسری شرط میں بے گھر فلسطینیوں کی غز ہ میں اپنے گھروں میں دوبارہ آباد کاری شامل ہے۔
غزہ جنگ بندی کے امریکی روڈ میپ کی منظوری، حماس نے تین شرائط عائد کردیں



