یمن، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے خواتین، بچوں سمیت49 افراد ہلاک

صنعا (نیشنل ٹائمز) یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے خواتین، بچوں سمیت49 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے ساحلی علاقے کے قریب 260تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 49 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی آپریشنل پٹرول کشتیاں مسافروں کی مدد کیلئے پہنچ گئیں اور 71 مسافروں کو بچا لیا، حکام کے مطابق 140 مسافر تاحال لاپتہ ہیں جبکہ ہلاک ہونیوالے 49 افراد میں 31 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق تارکین وطن کا تعلق ایتھوپیا اور صومالیہ سے تھا اور وہ یمن پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق لاپتا افراد کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر