گزشتہ سال ہر مہینے میں دنیا کا درجہ حرارت ریکارڈ حد تک زائد رہا، ناسا

لاس اینجلس(نیشنل ٹائمز) ناسا نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے ہر مہینے میں دنیا کا اوسط درجہ حرارت ریکارڈ حد تک زیادہ رہا۔ناسا ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہمیں ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے اور دنیا بھر میں آبادیاں شدید گرمی محسوس کر رہی ہیں۔گزشتہ 12 ماہ کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت 2.34 فارن ہائیٹ(1.30ڈگری سینٹی گریڈ) رہا جو بیسویں صدی کی (1951 سے 1980 ) کی بیس لائن سے زیادہ ہے۔زمین میں قائم موسمیاتی مراکز اور سمندر میں آلات کے بڑے نیٹ ورک کی درجہ حرارت ریڈنگ کی بنیاد پرسائنسدانوں نے کہا ہے کہ یہ ریکارڈ انسانی سرگرمیوں خصوصا گرین ہاوس گیسز کے اخراج سے ہونیوالی طویل المدتی گرمی کے رجحان کا حصہ ہے ۔ناسا کے چیف سائنسدان اور موسمیاتی مشیر کیٹ کیلون نے کہا ہے کہ ہم زیادہ گرم دن ،زیادہ گرم مہینے اور زیادہ گرم سال دیکھ رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ درجہ حرارت میں یہ اضافہ ہماری گرین ہاوس گیسز کے اخراج کی وجہ سے ہوا ہے جودنیا بھر کے لوگوں اور ماحولیاتی نظام کو متاثر کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر