لبنان سے شمالی اسرائیل پر160 راکٹ داغ دیے گئے

یروشلم(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج کی فضائی کارروائی میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر سمیت چار اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے بعد لبنان سے شمالی اسرائیل پربدھ کی صبح تقریبا 160 راکٹ داغے گئے۔گزشتہ سال 7 اکتوبرکو اسرائیل اور حماس کیدمیان تنازعہ کے آغاز کے بعد سے لبنان سے عسکریت پسندوں کا اسرائیل پر یہ سب سے بڑا راکٹ حملہ ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق علی الصبح لبنان سے داغے گئے تقریبا 90 راکٹوں کی نشاندہی کی گئی۔نیشنل فائراینڈ ریسکیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ راکٹوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں آگ لگ گئی۔پہلے حملے کے بعد تقریبا 70 راکٹ مغربی گلیلی اوربالائی گلیلی کے علاقے میں مانٹ میرون کی جانب فائرکئے گئے،جہاں اہم فضائی دفاعی کنٹرول یونٹ واقع ہے۔فوج نے کہاکہ متعدد راکٹوں کو فضا میں روک لیا گیا،ان میں سے زیادہ تر کھلے علاقوں اور کئی شمالی اسرائیل میں کئی مقامات پر گرے،ابھی تک اسرائیل کی جانب سے کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر