فافن نے قومی اسمبلی کے 100 دن پر رپورٹ جاری کردی

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی کے 100 دن مکمل ہونے پر رپورٹ جاری کردی۔ فافن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے صرف دو اجلاسوں میں شرکت کی، جو 10 فیصد بنتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور اور ڈپٹی اسپیکر نے 82 فیصد کارروائی کی صدارت کی، جب کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایوان میں حاضری 88 فیصد رہی، جب کہ صرف 29 رکن اسمبلی کی حاضری 100 فیصد رہی۔ فافن رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ اس کے علاوہ، سکیورٹی خدشات کے باعث قومی اسمبلی کی گیلری تک شہریوں کی رسائی پر پابندی بھی کارکردگی پر اثر انداز ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایوان میں اب بھی 26 ارکان کی کمی ہے، مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس منعقد کئے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر