پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی فتح اپنے نام کر لی

نیویارک (نیشنل ٹائمز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 22ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔ نیویارک کے نسائوکائونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے، ایرون جانسن 52 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔پاکستان نے 107 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا، محمد رضوان 53 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔ کینیڈا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون جانسن اور نونیت دھلیوال نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور 20 کے مجموعی سکور پر نونیت دھلیوال 4 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کینیڈا کی دوسری وکٹ 29 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب پراگت سنگھ 2 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، تیسری وکٹ نکلس کرٹن کی گری جو ایک سکور بنا کر رن آئوٹ ہوگئے۔چوتھی وکٹ 54 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب شریاس مووا 2 رنز بناکر حارث رف کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے، پانچویں وکٹ رووندرپال سنگھ کی گری جو بغیر کوئی رن سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔کینیڈا کی چھٹی وکٹ اوپنر بلے باز ایرون جانسن کی گری جو 52 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے، ساتویں وکٹ 87 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان سعد بن ظفر 10 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رف نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور صائم ایوب نے کیا تاہم یہ جوڑی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہی اور صائم ایوب 20 رنز کے مجموعی سکور پر 6 رنز بنا کر ڈِلن ہیلیگر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 83 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 33 گیندوں پر 33 رنز بناکر ڈِلن ہیلیگر کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ چوتھی وکٹ 104 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان 4 رنز بناکر کیچ آئوٹ ہوگئے، محمد رضوان 53 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔کینیڈا کی جانب سے ڈِلن ہیلیگر نے 2 جبکہ جیرمی گورڈن نے ایک وکٹ حاصل کی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر