پاک بحریہ کے پی این ایس بابر کے عملے کی استبول میں تربیت مکمل

کراچی(نیشنل ٹائمز) پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ کا انعقاد ترکش نیول فورسز اور پاک بحریہ نے مشترکہ طور پر کیا، ٹریننگ کا مقصد جہاز کے عملے کو مختلف بحری آپریشنز کے لیے تربیت دینا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ٹریننگ کے دوران کمانڈر گولچک نیول بیس، کمانڈنگ آفیسر استنبول نیول شپ یارڈ نے پی این ایس بابر کا دورہ کیا، ترکش نیول فورسز کے اعلی حکام نے پاک بحریہ کے آپریشنل اور تربیتی معیار کو سراہا، پی این ایس بابر نے آبنائے کاناکلے میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار کے سامنے گزرتے ہوئے ترک شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پی این ایس بابر 4 ملجم کلاس جہازوں میں پہلا جہاز ہے جو ترکیہ کے تعاون سے تیار کیے جا رہے ہیں، پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار ہو رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر