کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد روک دی

بگوٹا(نیشنل ٹائمز)کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد روک دی ہے۔اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری قتل عام کے خلاف کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے اسرائیل کے خلاف نئی حفاظتی تدبیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل نسل کشی کرنا بند نہیں کرتا اسے کوئلہ برآمد نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کولمبیا دنیا میں کوئلے کا پانچواں بڑا برآمد کنندہ ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کولمبیا نے گذشتہ سال کل 56.7ملین میٹرک ٹن کوئلہ برآمد کیا جس میں اسرائیل کو برآمد کئے گئے کوئلے کی مقدار 3ملین ٹن تھی۔کولمبیا نے اپریل کے مہینے میں، جنوبی افریقہ کی طرف سے اور غزہ میں نسل کشی کے دعوے کے ساتھ بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر کروائے گئے مقدمے میں شامل ہونے کی بھی درخواست جمع کروائی تھی۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر