سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی قرارداد منظور کر لی، روس کا بائیکاٹ

؎نیویارک (نیشنل ٹائمز )قوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی جبکہ روس کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا ۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی، قرارداد کے مسودے کی منظوری صدر جوبائیڈن نے دی تھی، غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز کی حمایت یافتہ قرارداد منظور کر لی گئی۔سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کی حمایت میں 14 ووٹ پڑے جبکہ ووٹنگ کے دوران روس نے ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا، قرارداد منظوری سے پہلے امریکا اور سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان مسودے پر 6 روز تک مشاورت ہوئی جس کے بعد قرارداد کو حتمی شکل دی گئی۔ قرارداد کے مطابق دونوں متحارب فریق بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی، امریکی سفیر نے مطالبہ کیا کہ حماس بھی یہ قرارداد منظور کرلے۔اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے قرار داد کو درست سمت میں مثبت قدم قرار دیا، حماس نے جنگ بندی کی حمایت میں سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے بیان میں واضح کیا کہ منصوبے کے اصولوں پر عمل درآمد کے لیے ثالثوں کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔ سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ سے مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ مثبت پیشرفت ہے۔حماس نے مزید کہا ہے کہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں بے گھر فلسطینیوں کی واپسی اور تعمیر نو کا منصوبہ ہونا چاہیے، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ڈیمو گرافک چینج نہیں ہونا چاہییتاہم روس نے قرار داد پر تحفظات کا اظہار کیا، روسی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی نام نہاد معاہدے میں مکمل جنگ بندی کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔قرارداد کے مطابق اسرائیل نے امریکی تجویز سے اتفاق کر لیا ہے جبکہ حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد منظور کر لے اور دونوں فریق بغیر کسی تاخیر کے اس پر عمل کریں، دونوں متحارب فریق بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی۔قوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی۔۔دوسری جانب یورپی یونین نے بھی غزہ میں جنگ بندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قرار داد پر فوری عملدرآمد ہونا چاہیے اور ایک مکمل روڈ میپ سے آگے بڑھا جائے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر