سعودی عرب میں حج سے قبل سیکورٹی فورسز کی سالانہ پریڈ کا اہتمام

جدہ (نیشنل ٹائمز )سعودی عرب میں حج سے قبل سیکورٹی فورسز کی سالانہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں فوجی اور پولیس اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں سعودی وزارت داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعودکی زیرقیادت میں فوجی اور پولیس اہلکاروں نیمارچ پاسٹ پیش کیا اورسلامی پیش کی جبکہ ہنگامی حالات سے نپٹنے کے لیے اہلکاروں نیم ختلف مشقوں میں بھی حصہ لیا,پریڈ میں فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت بکتر بند گاڑیاں اور دیگر دفاعی سازوسامان بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پرسعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حج کے موقع پرسیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے تاکہ حجاج کرام امن اور سلامتی کیساتھ فریضہ حج ادا کرسکیں ۔پریڈ دیکھنے کے لیے حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس اوردیگر آئمہ کرام بھی شریک ہوئے جبکہ وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر