یمن، افریقی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 35 ہلاک، ڈیڑھ سو سے زائد لاپتہ

صنعا (نیشنل ٹائمز) یمن کے قریب ساحل کے پاس افریقی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 38 افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد لاپتہ ہوگئے ۔غیرملکی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکام نے بتایا ہے کہ بدقسمت کشتی پر 250 سے زائد صومالی تارکین وطن سوار ہو کر ساحلی راستے کے ذریعے بہتر زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جا رہے تھے کہ یمنی صوبے شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی ضلع روڈم میں ڈوب گئی۔تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 38 افراد مارے گئے، مرنے والوں میں 28 خواتین بھی شامل ہیں، بروقت ریسکیو آپریشن کر کے 78 تارکین کو بچا لیا گیا جبکہ 150 لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، کشتی کو حادثہ گنجائش سے زائد فراد سوار ہونے کے باعث پیش آیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں موجود زندہ بچ جانے والوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ کشتی میں 250 کے قریب افراد سوار تھے، تیز ہواں کے باعث کشتی ڈوب گئی۔عدن کے مشرقی ضلع روڈم کے مقامی حکام نے بتایا کہ کشتی میں سوار افراد تارکین وطن تھے، جن میں زیادہ تر کا تعلق ایتھوپیا سے ہیں جو خلیجی ریاستوں تک پہنچنے کے لیے یمن کو بطور ٹرانزٹ پوائنٹ استعمال کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر