سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو دل کی تکلیف ،ہسپتال منتقل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیراعظم کی عیادت کیلئے ہسپتال کا دورہ کیا ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی عیادت کی ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہسپتال جا کر راجہ پرویز اشرف سے ان کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سردار ایاز صادق نے سابق سپیکر کے صاحبزادے اور اہلخانہ کا حوصلہ بڑھایا اور راجہ پرویز اشرف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ یاد رہے کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں پر ان کے دل میں دو سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر