ملک بھر میں بجلی چوری میں سرکاری افسران اور عملہ ملوث ہے، عوام کو بجلی چوری کے طریقے سے سکھاتے ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوری میں سرکاری افسران اور عملہ ملوث ہے جو عوام کو بجلی چوری کے طریقے سے سکھاتا ہے، کیپسٹی چارجز کی مد میں آئی پی پیز کو سالانہ 2200 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔پیر کی شام قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک توجہ دلا ئو نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی چوری ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے اتفاق رائے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک گمبھیر مسئلہ بن چکا ہے جس کا اکیلے حکومت حل نہیں نکال سکتی ۔ہمیں چاروں صوبوں کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا نظام بیمار ہو چکا ہے ایکسین ایس ڈی او میٹر ریڈر افسران اور دیگر عملہ بدعنوانی غفلت اور نااہلی میں ملوث ہے جو خود عوام کو بجلی چوری کے طریقے بتاتا ہے۔ بجلی کی کمپنیاں بدعنوانی میں مکمل طور پر ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کنڈا سسٹم ہر طرف ہے اور بجلی کے بل ادا نہیں کیے جا رہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ میرے اپنے حلقے فورٹ منرو میں بجلی چوری عروج پر تھی لیکن ہم نے 50 ایف ائی آر کاٹیں اور 18 افراد کو گرفتار کیا جس کے بعد اب وہاں لوگ بل دیتے ہیں اور وہاں 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ ناسور بن چکا ہے اگر لوگ بل نہیں دیں گے تو گردشی قرضہ بڑھتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بجلی چوروں کو مزید بجلی نہیں دے سکتے ۔عام آدمی بجلی چور مافیا کا بل ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں بجلی کے بحران کی ذمہ دار ہیں ۔اویس لغاری نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے مذاکرات ہوئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر بجلی نے انکشاف کیا کہ ملک میں 28 ہزار ٹرانسفارمرز غیر قانونی نصب ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر