یتن یاہو سے اختلاف، اسرائیلی کابینہ کے اہم رکن بینی گانٹز حکومت سے مستعفی

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی جنگی کابینہ کے ایک اہم رکن نے وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت سے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی رہنما پر داخلی دباو بڑھ گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے سابق جنرل اور وزیر دفاع بینی گانٹز نے غزہ کے لیے جنگ کے بعد کے منصوبے کو اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے منظور کرانے میں ناکامی کے بعد ہنگامی طور پر ادارے سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔ بینی گانٹز کے استعفی سے حکومت کا تختہ الٹنے کا امکان نہیں ہے، یہ مذہبی اور انتہائی قوم پرست جماعتوں پر مشتمل اتحاد ہے، لیکن حماس کے خلاف جنگ کے آٹھ ماہ بعداسرائیلی وزیراعظم کے لیے یہ پہلا سیاسی دھچکا ہے۔ استعفے سے قبل میڈیا بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو ہمیں حقیقی فتح کی طرف بڑھنے سے روک رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھاری دل کے ساتھ حکومت چھوڑ رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے چند منٹ کے اندر جواب دیتے ہوئے کہا بینی، یہ لڑائی چھوڑنے کا وقت نہیں ہے، یہ فوج میں شامل ہونے کا وقت ہے۔ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ سے چار قیدیوں کو بازیاب کرایا تھا۔ اتوار کو 65 برس کے ہونے والے گانٹز کو نتن یاہو کی حکومت گرنے اور قبل از وقت انتخابات کی صورت میں اتحاد بنانے کے لیے پسندیدہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان کی سینٹرسٹ نیشنل یونین پارٹی نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کی پارلیمان کنیسٹ کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے ایک بل پیش کیا تھا۔ سابق آرمی چیف، جو جنگی کابینہ میں شامل ہونے سے پہلے نتن یاہو کے اہم حریفوں میں سے ایک تھے، انہوں نے بار بار اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تمام قیدیوں کی رہائی یقینی بنانے اور اسے ترجیح بنانے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچے۔ نومبر میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے بعد سے، جس میں متعدد قیدیوں کی رہائی بھی شامل رہی ہے ، اسرائیل مزید کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے اور غزہ میں اپنی شدید فوجی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اب تک 37 ہزار فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر