فرانس، صدر ایمانویل میکرون کا قبل از وقت انتخابات کا اعلان

پیرس (نیشنل ٹائمز) یورپی انتخابات میں دائیں بازو کی لیڈر کے ہاتھوں حکومتی اتحاد کی شکست پر فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمانویل میکرون نے ایک بیان میں کہا کہ ایوان زیریں کے الیکشنز 30 جون کو ہوں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ الیکشن کے نتائج نظر انداز نہیں کیے جا سکتے، یورپ میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر بڑھ رہا ہے۔ یورپی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے 32 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ صدر میکرون کی جماعت کو 15 فیصد اور سوشلسٹس کو 14 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ انتخابی مہم میں دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کی توجہ امیگریشن، جرائم اور معاشی بحران کے موضوع پر رہی۔ نیشنل ریلی پارٹی کی قیادت 28 برس کے جورڈن بارڈیلانے سنبھالی ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر