انٹرنیشنل اسکول آف برسلز کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان پویلین نمایاں رہا

برسلز (نیشنل ٹائمز) برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ نے انٹرنیشنل سکول آف برسلز (آئی ایس بی) کے سالانہ انٹرنیشنل فیسٹیول میں منفرد انداز میں تیار کردہ پاکستانی پویلین کی نمائش کا اہتمام کیا۔ پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری بیا ن کے مطابق آئی ایس بی انٹرنیشنل فیسٹیول ایک سالانہ تقریب ہے جو دنیا بھر کی متنوع ثقافتوں اور روایات کی عکاسی کرتی ہے۔

انٹرنیشنل اسکول آف برسلز کے زیر اہتمام بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان پویلین نمایاں رہا۔

اسکول کی متنوع طلبا نے اپنے منفرد ڈسپلے کے ساتھ ایونٹ میں100 ممالک کی نمائندگی کے ساتھ فعال طور پر حصہ لیا۔اس تقریب نے ملک کے متنوع ورثے، ثقافت، سیاحت اور برآمدی صلاحیت کو پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ان نمائشوں میں نوادرات، دستکاری، روایتی ملبوسات اور تصاویر شامل تھیں۔

پاکستان میں سیاحت اور ثقافت پرمبنی کتب اور دستاویزی فلموں کے انتخاب نے زائرین کو ملک کے مالا مال تاریخی ورثہ ، روایات اور سیاحت کے امکانات کے بارے میں ایک منفرد آگاہی فراہم کی گئی۔ روایتی پاکستانی اسٹریٹ فوڈ ایک بڑی توجہ کا مرکز رہا، جس نے مہمانوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا، جنہوں نے بریانی، سموسے، گلاب جامن اور خصوصی پاکستانی چائے جیسے پکوانوں سے لطف اٹھایا۔

پویلین میں ایک حنا (مہندی)کارنر بھی سجایا گیا ، جس میں زیادہ شاندار ثقافتی تجربے کے شائقین کے لئے پیچیدہ اور خوبصورت ڈیزائن پیش کئے گئے۔ میڈ ان پاکستان اسپورٹس آئٹمز یعنی فٹ بال اور کرکٹ کٹس میں بھی شائقین نے خصوصی دلچسپی لی ۔

بچوں اور والدین نے پاکستان کے اسٹال پر ورلڈ کپ فٹ بال کے ساتھ خصوصی تصاویر بنوائیں۔اس موقع پر برسلز میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ نے کہا کہ انٹرنیشنل فیسٹیول پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے، تنوع اور ہمارے لوگوں کی پر تپاک میزبانی کی عکاسیکے لئے ایک شاندار پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

بین الاقوامی برادری کی جانب سے ہماری ثقافت میں اس طرح کے جوش و خروش اور دلچسپی کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ۔معزز مہمانوں نے پاکستانی کھانوں اور پاکستان پویلین میں آویزاں خوبصورت نوادرات کی بھی بے حد تعریف کی



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر