اسرائیلی فوج کا 8 ماہ بعد غزہ سے 4 یرغمالیوں کو بازیاب کرانیکا دعوی

تل ابیب (نیشنل ٹائمز)ا سرائیلی فوج نے غزہ سے 4 یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کا دعوی کیا ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ نصیرات کیمپ میں آپریشن کرکے وہاں موجود 4 اسرائیلی شہریوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق چاروں بازیاب اسرائیلی شہریوں کی صحت اچھی ہے اور انہیں مزید طبی معائنیکے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار کا کہنا ہیکہ بازیاب ہونے والے اسرائیلی شہری 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے جانے والے افراد میں شامل تھے۔دوسری جانب 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر حماس عہدیدار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہیکہ 8 ماہ بعد4 یرغمالیوں کو رہا کرانا اسرائیل کی کامیابی نہیں ناکامی ہے۔ ادھر غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہیکہ اسرائیلی آپریشن میں بچوں سمیت درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہیکہ اسرائیلی پابندیوں کے باعث زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، زخمی افراد فرش پر لیٹے ہوئے ہیں اور طبی عملہ ضروری طبی سامان کی قلت کے ساتھ انہیں بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہناہے غزہ میں کم از کم پانچ میں سے چار بچے 72 گھنٹوں میں سے پورا ایک دن خوارک کے بغیر رہ رہے ہیں۔فلسطینی ڈاکٹرز کا کہنا ہیکہ 8 ماہ کے دوران تقریبا 3 ہزار بچے اپنے اعضا کھو چکے ہیں۔دوسری جانب یواین امدادی ادارہ برائیفلسطین انروا نے بین الاقوامی صحافیوں کو غزہ تک رسائی فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔انروا کا کہنا ہیکہ غزہ میں آزادانہ تحقیقات اور احتساب کا وقت آگیا ہے، غزہ میں اقوام متحدہ کے احاطے کو تقریبا روزانہ کی بنیاد پر نقصان پہنچایا، تباہ کیا گیا اور نشانہ بنایا گیا۔ غزہ میں انرواکارکنان کے بارے میں غلط معلومات ان کی زندگیوں کو خطریمیں ڈال رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر