افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی 3 ساتھیوں کے ساتھ حج کریں گے، تصاویر وائرل

کابل (نیشنل ٹائمز)افغانستان کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی مزید تین طالبان رہنمائو ں کے ہمراہ فریضہ حج اداکرینگے ۔مسجد الحرام میں لی گئی ان کی تصویریں طالبان نواز سوشل میڈیا اکانٹس پر وائرل ہوئی ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے سفر پر عائد پابندیاں عارضی طور پر نرم کیے جانے کے بعد سراج الدین حقانی اور ان کے تین ساتھیوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔سراج الدین حقانی کے ساتھ عبدالکبیر محمد جان، عبدالحق واثق اور نور محمد ثاقب بھی مکہ مکرمہ میں ہیں۔سراج الدین حقانی دہشت گردی کے الزامات کے تحت امریکا کو مطلوب ہیں۔ سفر پر عائد پابندی اٹھائے جانے سے قبل انہوں نے اسی ہفتے متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا تھا۔اگست 2021 میں اقتدار طالبان کے ہاتھ آنے کے بعد عبدالکبیر محمد جان کو سیاسی امور کے لیے نائب وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا جب کہ سراج الدین حقانی عبوری انتظامیہ میں وزیر داخلہ ہیں۔ عبدالحق واثق افغانستان کے انٹیلی جنس چیف ہیں جبکہ محمد ثاقب حج اور مذہبی امور کے وزیر ہیں۔سراج الدین حقانی اور ان کے وفد نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اور افغان قیدیوں کی رہائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عبدالحق واثق بھی ان کے ہمراہ تھے۔طالبان کی حکومت دوبارہ آنے کے بعد سراج الدین حقانی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔ امریکا نے سراج الدین حقانی کی گرفتاری میں معاونت پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا ہے۔ امریکا نے حقانی کے متحدہ عرب امارات کے دورے پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر