راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاک بحریہ کے پی این ایس اصلت نے بحرہند میں جاپان اور اسپین کے بحری جہازوں کیساتھ مشقیں کیں، جس کا مقصد خطے میں بحری افواج میں باہمی تعلقات کومضبوط ،باہمی تعاون بڑھانا ہے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس اصلت نے بحرہندمیں جاپان،اسپین کے بحری جہازوں کیساتھ مشقیں کیں۔ پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران مشقیں کیں۔ جاپان میری ٹائم ڈیفنس فورس کے سازانامی جہاز اور اسپین کیبحری جہاز ایس پی ایس کینارس کیساتھ بھی بحری جنگی مشق کی۔ آئی ایس آر کا کہنا تہے کہ مشقوں کا مقصد خطے میں بحری افواج میں باہمی تعلقات کومضبوط ،باہمی تعاون بڑھاناہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ سمندرمیں امن و امان کیلئے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتی ہے۔پاک بحریہ نے عالمی بحری افواج کیساتھ مشترکہ مشقیں علاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پی این ایس اصلت کی بحر ہند میں جاپان اور اسپین کے بحری جہازوں کیساتھ مشقیں



