اسرائیل کو 10برس میں کتنے ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ میں فلسطینیوں کے قتلِ عام کی خاطر جاری رکھی جانے والی فوجی سرگرمیوں نے اسرائیلی معیشت کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ اگلے دس برس کے دوران اسرائیلی معیشت کو مجموعی طور پر 400ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔وکی پیڈیا کے تجزیے کے مطابق غزہ کی صورتِ حال نے اسرائیل میں صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں پر شدید منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ لیبر مارکیٹ ڈانوا ڈول ہے کیونکہ باہر سے آکر اسرائیل میں کام کرنے والے خوفزدہ ہیں۔ جو بیرونی محنت کش اور ہنرمند حالات خراب ہونے پر اپنے ملک گئے وہ واپس نہیں آئے۔لیبر مارکیٹ کے علاوہ سرمایہ کاری کا منظرنامہ بھی خطرناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ اسرائیل کے حالات، معاشی الجھنوں اور غیر یقینی صورتِ حال کے باعث سرمایہ لگانے والے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔اسرائیل کے لیے 90فیصد معاشی دھچکے بالواسطہ ہوں گے۔ سرمایہ کاری گھٹ رہی ہے، پیداوار کا گراف نیچے آرہا ہے اور لیبر مارکیٹ غیر مستحکم ہوگئی ہے۔صنعتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے مطلوب افرادی قوت کا حصول دشوار تر ہوتا جارہا ہے۔ عام اسرائیلیوں میں بھی شدید خوف پایا جاتا ہے۔ لوگ سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں۔اسرائیلیوں کی اکثریت فلسطین سے تنازع برقرار رہنے کے باعث ذہنی الجھنوں کی اسیر ہے۔ غزہ کی صورتِ حال نے معیشت کے لیے الجھنیں بڑھائی ہیں جس کے باعث عام اسرائیلی بھی محسوس کر رہے ہیں کہ یہ سب کچھ چلتا رہا تو صرف معیشت ڈانوا ڈول نہیں رہے گی بلکہ پورا معاشرہ ہی شدید عدم استحکام کا شکار رہے گا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر