حزب اللہ کے اسرائیل پر ڈرون حملے، ایک صیہونی فوجی ہلاک،7 شدید زخمی

تل ابیب(نیشنل ٹائمز)حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر کیے ڈرون حملوں اور جھڑپ میں ایک صیہونی فوجی ہلاک جبکہ 7شدید زخمی ہو گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل میں قصبے حرفیش پر ڈرون داغے گئے جس کے نتیجے میں 7فوجی شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے دوران ایک صیہونی فوجی مارا گیا۔اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان سے گزشتہ روز شمالی اسرائیل کے قصبے حرفیش میں دو دھماکا خیز ڈرون حملے ہوئے، ایک فوجی شمال میں ہلاک ہوا جہاں فوجی حزب اللہ کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں مصروف ہیں۔دوسری جانب عینی شاہدین کے مطابق حرفیش میں فٹبال کے میدان پر ڈرون حملہ ہوا، کچھ لوگ ہلاک ہوئے ہیں لیکن ان کی شناخت کا ہمیں پتا نہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوج کی گاڑیاں موجود ہیں اور فٹبال کے میدان سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی سرحد سے تین کلو میٹر دور اسرائیل کے سرحدی علاقے میں اپنے اہداف کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا ہے، تازہ حملے میں کم از کم 7اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر