لاہور ہائیکورٹ، ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کو شہر میں جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے چوہدری اصغر گجر کی درخواست پر سماعت کی۔دائر درخواست میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر سے موچی گیٹ لاہور میں ورکرز کنونشن کی اجازت طلب مانگی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی وجوہات کا بتا کر اجازت نہیں دی، تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کو روکا جا رہا ہے جبکہ دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو جلسے، جلوس اور ریلیاں کرنے کی مکمل آزادی ہے، لہذا عدالت ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم دے۔لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست ارسال کردی اور درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر