ذی الحج کا چاند نظر آگیا، ملک میں عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی

کراچی (نیشنل ٹائمز) ملک کے بیشتر علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ۔

عیدالاضحی 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا آج پاکستان کے بیشتر علاقوں مطلع ابر آلود اور کچھ علاقوں میں مطلع صاف بھی رہا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں ماہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں پشاور، اٹک، کوہاٹ، میانوالی، کرک، حویلیاں، شجاع آباد، ٹیکسلا، مری، نارووال اور دیگر مقامات شامل ہیں جہاں چاند نظر آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشااللہ یکم ذوالحجہ 1445 ہجری 8 جون 2024 بروز ہفتے کو ہو گی اور عیدالاضحی 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر سربراہی ہوا جس میں کمیٹی کے دیگر زونل کمیٹیوں کے اراکین کے ساتھ سپارکو، وزارتِ مذہبی امور، محکمہ موسمیات سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر