سعودی عرب، سیمی کنڈکٹر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے لیے ارب ریال کا فنڈ قائم

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب نے سیمی کنڈکٹر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ایک ارب ریال کا ایک فنڈ قائم کردیا جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے سٹارٹ اپس کو اس صنعت کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔ فنڈ کے قیام کا اعلان بدھ کو ریاض میں شروع ہونے والے سیمی کنڈکٹر فیوچر فورم کی سرگرمیوں کے دوران کیا گیا۔نئے فنڈ کا مقصد سعودی عرب میں کام کرنے والی سیمی کنڈکٹر سیکٹر کی کمپنیوں کی تعداد 5سے 6سال کے اندر 50کمپنیوں تک پہنچانا ہے۔ سعودی عرب خصوصی مراعات کی پیشکش اور ضروری فنانسنگ فراہم کرکے بین الاقوامی چپ کمپنیوں کو کام کرنے کی طرف راغب کرنے کا خواہاں ہے۔نیشنل سیمی کنڈکٹر سینٹر فنڈ کی نگرانی کرے گا۔ اس حوالے سے 3کمپنیاں پہلے ہی رجسٹرڈ ہو چکی ہیں اور 10دیگر کمپنیوں نے اس فنڈ میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے۔ سعودی عرب کمپنیوں کو 10مراعات دے رہا ہے جس میں سیمی کنڈکٹر فنڈ اور انجینئرز تک رسائی شامل ہے۔ یہ وہ انجینئرز ہیں جنہیں سعودی عرب تربیت دینے اور اپنے ہاں منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔واضح رہے سعودی عرب میں سیمی کنڈکٹر فیوچر فورم سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز کے میدان میں متعدد فیصلہ سازوں، صنعت کے رہنمائوں، ماہرین اور محققین کو ایک جگہ پر جمع کرتا ہے۔ ان افراد میں پروفیسر شوجی ناکامورا بھی شامل ہیں جنہوں نے 2014میں فزکس میں نوبل انعام جیتا تھا۔ انہوں نے نے نیلے یا سبز ایل ای ڈیز اور الٹرا وائلٹ لیزر ڈائیوڈز کی ایجاد کرنے پر یہ انعام پایا تھا۔ اس کے علاوہ فورم میں دنیا بھر کی متعدد شخصیات شریک ہوکر اپنے تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر