غزہ، نصیرات کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 30 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج نے غزہ میں نصیرات کے علاقے میں کیمپ 2میں واقع ’’السردی‘‘مڈل اسکول کی عمارت کو براہ راست میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 30سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 32فلسطینی مارے گئے،یہ حملہ پٹی کے وسط میں نصیرات میں بے گھر افراد پر کیا گیا،فلسطینی میڈیا آفس نے اس واقعے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ درجنوں بے گھر افراد کی رہائش گاہ والے اسکول کے کئی کمروں کو نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی اتھارٹی نے اسے اسرائیلی فوج کی ایک بہیمانہ کارروائی اور وحشیانہ قتل عام قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ ہنگامی اور امدادی ٹیمیں اب بھی درجنوں لاشوں اور زخمیوں کو دیر البلح کے ’’شہدا الاقصی‘‘ہسپتال میں منتقل کر رہی ہیں جو اب زخمیوں اور بیماروں کی گنجائش سے تین گنا زیادہ بوجھ کیساتھ کام کررہا ہے۔اسرائیلی فوج نے جمعرات کو دعوی کیا کہ اس نے وسطی غزہ میں اونروا اسکول کے اندر ’’حماس کے کمپائونڈ‘‘کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ’’مہلک‘‘حملہ کیا ہے۔کواڈ کاپٹر طیاروں نے النصیرات کیمپ کے مشرق میں شاہراہ العشرین کے اطراف میں فائرنگ کی اور المغازی اور البریج کیمپوں کے مشرق میں شدید گولہ باری کے ساتھ رفح شہر کے مغرب میں واقع محلوں کو شدید نشانہ بنایا۔اسرائیلی طیاروں نے نصیرات کیمپ کے جنوب میں واقع ابو عبیدہ مسجد کے نزدیک واقع ابو بطحان خاندان کے ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا اور جنگی طیارے نے نصیرات کیمپ کے جنوب میں واقع الزویدہ قصبے پر حملہ کیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر