بھارتی انتخابات، نریندرمودی اور راہول گاندھی دونوں کا مرکزمیں حکومت بنانے کا اعلان ،نئی دہلی میں جوڑتوڑ عروج پر

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز )بھارت میں بی جے پی کی زیرقیادت سیاسی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے مرکزمیں حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کے حریف راہول گاندھی نے بھی حکومت بنانے کا دعوی کردیا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق این ڈی اے کو اب تک292جبکہ کانگریس پارٹی کی زیرقیادت سیاسی جماعتوں کے اتحاد انڈیاکو234نشستیں ملی ہیں۔ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کے مطابق اتحادی جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں تیلگو دیسم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور جنتا دل یونائٹڈ (جے ڈی یو) کی حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرنے کے سلسلے میں بھی مشاورت ہوگی. یہ دونوں پارٹیاں بھارتی انتخابات میں کنگ میکر کی حیثیت سے ابھری ہیں ٹی ڈی پی کو 15 اور جے ڈی یو کو 12 سیٹیں ملی ہیں تاہم ان دونوں پارٹیوں نے ابھی تک کسی بڑے سیاسی اتحاد کا حصہ بننے کا اعلان نہیں کیا کانگریس پارٹی کے صدر کا دعوی ہے کہ تیلگو دیسم پارٹی اور جنتا دل یونائٹڈ کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور ممکنہ طور پر آئندہ24گھنٹوں کے اندر دونوں جماعتوں کے ساتھ مذکرات شروع ہونے کا قومی امکان ہے اگر یہ دونوں جماعتیں اپنی نشستیں کانگریس کے پلڑے میں ڈال دیتی ہیں تو انڈیاکی نشستیں261ہوجائے گی اسی طرح کچھ دیگر علاقائی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کی مجموعی طور پر93نشستیں ہیں جب کہ کانگریس کی قیادت میں سیاسی اتحاد انڈیا اور بی جے پی قیادت میں حکمران اتحاد این ڈی اے کی نشستوں میں 60 کا فرق ہے این ڈی اے کو 292 اور انڈیا کو 232 سیٹیں مل رہی ہیں۔ ادھر بھارتی سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج واضح ہونے کے بعد چھوٹی جماعتوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے جو مختلف ریاستوں میں مضبوط علاقائی جماعتیں ہیں جبکہ نئی دہلی میں حکومت سازی کے لیے جوڑتوڑشروع ہوگیا ہے ۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر