امریکی ایوان نمائندگان میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کیخلاف پابندی کا بل منظور

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی ایوان نمائندگان نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) پر پابندی کا بل منظور کرلیا، آئی سی سی کے پراسیکیوٹر نے غزہ میں جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیل کی اعلی قیادت کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔امریکی ایوان نمائندگان میں اکثریت ری پبلکن پارٹی کی ہے، جہاں247 ارکان نے اللیجیٹیمٹ کورٹ کاونٹر ایکشن ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 155 نے اس کی مخالفت کی۔ اس بل کی منظوری سے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ حکام کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہونے کے ساتھ امریکا میں موجود پراپرٹی ٹرانزیکش پر بھی پابندی ہوگی۔ تاہم اس بل کے سینیٹ میں منظوری کا امکان نہیں۔ اس بل کی منظوری کی وجہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یووآف گلینٹ کی گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی درخواست ہے۔گو کہ اس قانونی کی منظوری صرف علامتی ہے لیکن یہ اہم امریکی جماعت کے قانون سازوں کی اکثریت کی اسرائیل کے لیے غیر مشروط حمایت کا اظہار ہے۔ صدر بائیڈن نے نیتن یاہو اور گلینٹ کی گرفتاری وارنٹ کے اجرا کی کوشش پر گہری تشویش ظاہر کی تھی لیکن انھوں نے عالمی عدالت پر پابندی لگانے کی سخت مخالفت کی ہے اور کہا کہ اسکے دور رس اثرات ہونگے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر