اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کا اجلاس آج اور سینیٹ اجلاس کل طلب کر لئے گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کرلئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس(آج ) 6جون بروزجمعرات شام 5 بجے طلب کرلیا، صدرمملکت نے سینیٹ کا اجلاس (کل )7جون بروزجمعہ صبح ساڑھے10بجے طلب کرلیا۔صدرمملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کئے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج، سینیٹ اجلاس کل طلب



