کرہ ارض کے تحفظ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی یوم ماحولیات 2024 کے موقع پر اپنے پیغام میں کرہ ارض کے تحفظ کے لیے اجتماعی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے- انہوں نے کہا کہ عالمی گرین ہاس گیسز کے اخراج میں کم سے کم شراکت کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے پاکستان کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں موسمی تغیرات سے نمٹنے کیلئے فعال اقدامات اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ چئیرمین سینیٹ نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) اور سعودی عرب کی اس سال کی تقریبات کی میزبانی کو سراہا-انہوں نے کرہ ارض کے تحفظ ، صحرا بندی اور خشک سالی سے نمٹنے کیلئے سعودی عرب اور یو این ای پی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا- سید یوسف رضا گیلانی نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے لیونگ انڈس انیشی ایٹو، ریچارج پاکستان، اور گلیشیل لیک آٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) کے خطرات کو کم کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات باریپاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جس کا مقصد انڈس ریور بیسن کو موثر بنانا ہیجو ہماری آبادی اور معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے عوام پر زور دیا کہ وہ پائیدار مستقبل کی خاطر ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر