کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق یوسی سنجدی میں کوئلے کان میں دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 9 کان کن، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن منیجر شامل ہے۔چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی بلوچ نے بتایا کہ تمام جاں بحق افراد کا تعلق سوات سے ہے اور حادثہ گیس لیکج کے سبب دم گھٹنے کے باعث پیش آیا۔ بلوچستان میں کوئلے کی لاتعداد کانیں موجود ہیں جس میں بداحتیاطی اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہرسال لاتعداد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔
کوئٹہ، گیس لیکج کے سبب کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق



