غزہ، صیہونی فوج کے رات گئے پناہ گزین کیمپوں پر حملے، 22فلسطینی شہید

غزہ(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج  نے رات گئے غزہ میں مختلف پناہ گزین کیمپوں پر حملے کیے جن میں مزید 22فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق رات گئے قابض اسرائیلی فوج نے  غزہ  کے خان یونس شہر اور رفح میں گھروں پر حملے کرکے خواتین اور بچوں سمیت 12افراد کو شہید کیا۔ رپورٹ کے مطابق خان یونس شہر  کے مشرقی حصے میں صیہونی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10افراد شہید ہوئے۔  عرب میڈیا کے مطابق   اسرائیل فوج نے رفح شہر کے مختلف علاقوں پر بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع ہے مگر ہلاکتوں کی ٹھیک تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اسرائیل نے رات گئے ہی نصیرت اور البریج پناہ گزین کیمپوں پر بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں 10افراد شہید ہوئے۔ فلسطینی وزارت صحت کا بتاناہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 82ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر