حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیلئے چھپن چھپائی کھیل رہی ہے، ہائیکورٹ

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہ کروانے سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیلئے چھپن چھپائی کھیل رہی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے تحریر کردہ حکمنانے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کروائی، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی رپورٹ جمع کروائی گئی، وزارت داخلہ کے مطابق کابینہ میں معاملات زیر التوا ہونے کے باعث ایم سی آئی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے لیے چھپن چھپائی کھیل رہی ہے، مختلف حکومتی وزارتوں، اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا بہانہ نہیں ہو سکتا، یہ آئین اور سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق ایم سی آئی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی صرف 6 ماہ کے لیے کی جا سکتی ہے، ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی مدت میں ہر چھ ماہ بعد توسیع قانون کے برخلاف ہے، شہریوں کو اپنے نمائندوں کے انتخاب سے دور رکھ کر ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے ایم سی آئی کو چلانا خلاف قانون ہے۔عدالت عالیہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام اباد میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ میں تذبذب کا شکار دکھائی دیتی ہے، سیکرٹری داخلہ ایم سی آئی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعییناتی سے متعلق نوٹیفکیشن کا قانونی جواز فراہم کریں، ایم سی آئی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا قانونی جواز فراہم نہ کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سیکریٹری کابینہ بھی رپورٹ جمع کرائیں کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ التوا کا شکار کیوں ہے؟ کیس کو 8 جولائی 2024 کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر