ماتحت عدلیہ میں کیسز کا التوا سنجیدہ معاملہ ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ ماتحت عدلیہ میں کیسز کا التوا سنجیدہ معاملہ ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ہر معاملے کو اٹھا رہے ہیں، ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ دن میں صرف ایک کیس کی سماعت کرتے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ پاکستان آئیں تو آپ کو یہاں کاعدالتی نظام دکھائوں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں روانہ ساٹھ سے ستر کیسز کی سماعت کرتے ہیں، سپریم کورٹ میں وہ مقدمہ آئے گا جس میں قانون کا سوال ہوگا، ہائیکورٹ بھی ہر معاملہ نہیں دیکھ سکتی لیکن کچھ سال میں یہ معاملہ دھندلا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ عدالتی دائرہ اختیار کو کیسے طے کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اسی فیصد مسائل کیسز کے التوا سے متعلق ہیں، جج التوا نہیں لیتا، کیسز کیسے سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے اس کا کوئی سسٹم نہیں ہے، ایک سول جج سینکڑوں کیسز سنتا ہے جو بظاہر ممکن ہی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماتحت عدلیہ میں کیسز کا التوا سنجیدہ معاملہ ہے، نئے ججز کی تقرریوں سے یہ مسائل کسی حد تک حل ہوسکتے ہیں، زیر التوا مقدمات کو نمٹانے کیلئے وکلا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر