حیدرآباد‘ دکان میں سلنڈر دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

حیدرآباد (نیشنل ٹائمز) حیدر آباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ 52 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز حیدر آباد میں پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے۔ دھماکے اور آتشزدگی سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، آگ میں جھلسنے سے خواتین اور بچوں سمیت 52 افراد جھلس گئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر ذرائع کا کہنا تھا کہ سلنڈر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات میں ہی اصل وجوہات کا تعین ہوگا۔ واقعہ کے بعد پریٹ آباد میں سلنڈر دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا تھا، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا تھا، سلنڈر دھماکے نے ارد گرد کے 4 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔ علاقہ مکین کے مطابق گھروں میں موجود خواتین، بچے اور مرد بھی زخمی ہوئے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر