اسلام آباد(نیشنل ٹائمز )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاند 7 جون جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اس طر ح عیدالاضحی 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔تاہم پاکستان میں عید الاضحی کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔دوسری جانب بین الاقوامی فلکیات مرکز کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ کو دیکھیں گے۔ چاند نظر آگیا تو پہلی ذو الحج 8 جون ورنہ اتوار 9 جون کو ہوگی۔ یعنی 10 ذوالحج عید الاضحی کا پہلا دن پیر 17 جون یا منگل 18جون کو ہوگا۔
ذوالحج کا چاند 7جون کو نظر آنے کا امکان، عیدالاضحی 17جون کو متوقع



