حکومت کا غداری کیسز دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل نے کہا ہےکہ ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں کرنے والے اور ملک کے خلاف ایجنڈاچلانے والے عناصر کیخلاف حکومت غداری کے کیسز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت باور کراتی ہے کہ ایسے عناصر کو ڈھیلا نہیں چھوڑا جائے گا، خواہ وہ بانی پی ٹی آئی ہوں یا سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگ، ملک توڑنے کی بات کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس سے پہلے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان اور ترجمانوں کی پریس کانفرنسیں ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ ہے۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ان کا لیڈر جیل میں مزے سے سائیکل چلا رہا ہے، دیسی مرغیاں کھا رہا ہے، ترجمان باہر آ کر اس کی مظلومیت کے ڈرامے کرتے ہیں۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ 9 مئی کریں گے تو مقدمہ تو بنے گا، خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچیں گے تو مقدمہ تو بنے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر